• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے فیس بک کے ذریعے اسرائیل میں ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی، اسرائیلی ایجنسی

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے فیس بک کی جعلی پروفائل کے ذریعے اسرائیل میں ایجنٹس بھرتی کرنے اور ان کے ذریعے سے لوگوں کی معلومات جمع کرنے کی کوشش کی، اس اقدام کا مقصد اسرائیلی شخصیات کو ان کے اپنے ملک میں نقصان پہنچایا جانا تھا۔ اسرائیلی ایجنسی شن بیٹ کا دعوے سے چند روز قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ترکی میں اسرائیلی سفیر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، یہ دعوے ایک ایسے موقع پر سامنے آئے ہیں جب عالمی طاقتیں ایران کیساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ شن بیٹ کے مطابق ایک ایرانی ایجنٹ کی جانب سے سوشل نیٹ ورک پر سارا پپی نامی ایک نوجوان یہودی کینیڈین خاتون کی جعلی آئی ڈی استعمال کی گئی جس میں ابتدائی طور پر اسرائیلیوں کو دوست بنایا گیا۔ پپی کے نام سے بنائی گئی آئی ڈی پر رابطے کے بعد واٹس ایپ کے ذریعے سے نئے دوست تلاش کئے جاتے، اسرائیلی شخصیات سے متعلق معلومات اکھٹی کی جاتی اور پھر رابطے میں آنے والے افراد سے اسرائیلی شخصیات کو ہزاروں ڈالرز کا لالچ دے کر ان شخصیات کو نشانہ بنانے کیلئے آمادہ کیا جاتا۔ اسرائیلی ایجنسی کے مطابق اس دوران جذباتی اور رونانوی جذبات کو بھی استعمال کیا جاتا۔
اہم خبریں سے مزید