نئی دہلی(جنگ نیوز)بھارتی چیف جسٹس نے کہاہےکہ زیرالتوامقدمات کو نمٹانے میں 300سےزائدسال لگیں گے،10لاکھ افراد کے لیے ہمارے پاس صرف 20جج ہیں، جو بڑھتی ہوئی مقدمے بازی کو سنبھالنے کے لیے ناکافی ہیں، 10لاکھ افراد کے لیے ہمارے پاس صرف 20جج ہیں، جو بڑھتی ہوئی مقدمے بازی کو سنبھالنے کے لیے ناکافی ہی،چیف جسٹس این وی رمنّاکا کہنا ہے کہ بھارتی عدلیہ کام کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ملک کی زیریں عدالتوں میں چار کروڑ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی اور متعدد ریاستوں کے وزرائے اعلی کی موجودگی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس این وی رمنّا نے کہا کہ اس وقت بھارتی عدالتوں کو ججوں کی سخت کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
10لاکھ افراد کے لیے ہمارے پاس صرف 20جج ہیں، جو بڑھتی ہوئی مقدمے بازی کو سنبھالنے کے لیے ناکافی ہیں۔مودی حکومت نے گزشتہ ماہ پارلیمان میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ ملک میں 4 کروڑ 70 لاکھ مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
ان میں سے 70154 صرف سپریم کورٹ میں ہیں۔ ملک کی 25 ہائی کورٹوں میں 58 لاکھ 94 ہزار 60 مقدمات زیر التوا ہیں جبکہ زیریں عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد چار کروڑ 10 لاکھ 47 ہزار 976ہے۔