راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عیدالفطرکے موقع پرسینٹرل جیل راولپنڈی سے 248 اسیروں کورہاکیاگیا۔جیل ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو عیدکی تعطیلات سے قبل آخری ورکنگ ڈےکی رات تک جیل سے رہائیوں کاسلسلہ جاری رہا اورجیل عملہ نے مختلف عدالتوں سے موصول ہونے والی عدالتی روبکاروں پر قانونی کارروائی مکمل کرکے اسیروں کو رہا کیا، جیل سے رہائی پانے والے اسیروں میں 203 حوالاتیاور45 قیدی شامل ہیں ۔