ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدر ملتان میں شراب برآمدگی کیس کی تحقیقات جاری ہیں ،ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان سعید سیال نے اپنا بیان ایس پی گلگشت ملتان کو جمع کرادیا ہے۔واضح رہے کہ تھانہ صدر ملتان نے 415 بوتل شراب برآمد کرکے خالد نامی شخص پر مقدمہ درج کیا گیا جس پر خالد نامی شخص نے افسران کو درخواستیں دیں کہ پولیس اہلکاروں نے اسکو گھر سے گرفتار کرکے 5 لاکھ روپے رشوت لے اور اس پر جھوٹا مقدمہ درج کر دیا ۔افسران کی جانب سے معاملہ کی جانچ پڑتال کرنے پر پولیس تھانہ صدر قصوروار پائی گئی ایس پی گلگشت کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا جنہوں نے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو اہلکاروں کو معطل کرکے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس دیا۔ خالد نامی شخص نے پولیس تھانہ صدر کے خلاد ڈی آئی جی انٹرنل اکاونٹی بیلٹی کو بھی انصاف کی درخواست دے دی ہے۔