فیصل آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے فتنہ اور ملک میں خانہ جنگی لے حالات پید اکرتے ہیں.
شیخ رشید کو گرفتار کا خوف نہیں تو پہلے ضمانت کرارہے ہیں ملک کا خزانہ لوٹنے کا احساب لئے بغیر انتخابات نہیں ہونگے،الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ ا ب ہم نے کرنا ہے .
اپوزیشن نے آئینی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا ہے عمران خان فرح خان کے وکیل بنے ہوئے ہیں اگر فرح بے قصور ہے تو عمران خان اسے واپس وطن لائیں اور وہ اپنے خلاف انکوائری کا سامنا کرے،عمران خان کے خلاف حکومت نے مقدمہ درج نہیں کرایا.
لانگ مارچ سے حالات خراب کئے تو ہمارا ردعمل آئے گا۔ شیخ رشید تم موت کے بہت قریب ہو، اللّٰہ سے معافی مانگو۔ عمران خان اور شہریار آفریدی کو میرے منشیات کیس میں شامل تفتیش کیا جائے۔
فردوس عاشق اعوان وعدہ معاف گواہ بن جائے گی۔ آن لائن کے مطابق ان خیالات اظہار انہوں نے سمن آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے پبلک سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے مقامی قیادت اور کارکنوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا عمران خان کا لانگ مارچ پرامن ہوا تو خیرمقدم کریں گے۔