اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چترال اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی نوعیت ہلکی تھی جو صبح 5 بجے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔