اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) 22 سالہ لڑکی کو بھائی نے فائر نگ کر کےقتل کر دیا،پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 5 ون آر کی 22 سالہ سدرہ بی بی فیصل آباد میں ماڈلنگ اور سٹیج ڈراموں میں کام کرتی تھی جس کو اس کے گھر والے پسند نہیں کرتے تھے،سدرہ عید کے بعد گھر آئی گزشتہ روز فیصل آباد واپس جانا تھا، بھائی حمزہ نے کہا کہ میں تمھیں واپس نہیں جانے دوں گا اور نہ ہی یہ کام کرنے دوں گا،جس پر بہن بھائی میں جھگڑا ہو گیا، حمزہ نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے سدرہ موقع پر ہی دم توڑ گئی ،پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کر کے اس سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے ۔