• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسکیو 1122 راولپنڈی شہداء کی یادگار پر سلامی، ریلی نکالی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر گکھڑ پلازہ میںریسکیو 1122 راولپنڈی کےشہداء کی یادگار پر سلامی دی گئی اور ریلی نکالی گئی ،ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر کامران رشید نے کی۔ریسکیو 1122 کا فائر فائٹر کے بین الاقوامی دن کے موقعہ پر سلامی اور ریلی سینٹرل ریسکیو اسٹیشن پر منعقد کی گئی گزشتہ روز راولپنڈی میں ہونے والی تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کامران رشید نے ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ یادگار شہداء کگھڑ پلازہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی اورشہداء کی مغفرت کے لئے دعاکی ، بعدازاں اس دن کے حوالے سےشہیدفائر فائٹر موسیٰ زبیر کی قبر پر بھی دعا کی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
اسلام آباد سے مزید