کوئٹہ ( اسٹا ف رپورٹر) کوئٹہ پولیس نے عید کے ایام کے دوران مختلف کارروئیاں کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی ٗ رکشہ اور اسلحہ قبضے میں لے لیاپولیس کے مطابق ایس پی قائد آباد ڈویژن نظا م الدین کو خفیہ اطلاعملی تھی گوالمنڈی کے علاقے سے چوری ہونےوالا رکشہ سرکی روڈ پر کھڑا ہے جس پر ڈی ایس پی عاصم شاہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے عیدکے روز کارروائی کرتے ہوئے مسروقہ رکشہ قبضے میں لے کر ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا جبکہ پشتون آباد پولیس نے دوران چیکنگ ٹی ٹی برآمد ہونے پر عبدالحد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او زرغون آباد احسان مروت نے خفیہ اطلاع پر نوا کلی میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کرنے والے گروہ کے تین ملزمان پوپل خان ٗ طاہر خان اور امیر محمد کو گرفتار کر کے مسروقہ گاڑی قبضے میں لے لی جبکہ صدر پولیس نے جیل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عبدالسلام کو گرفتار کر لیا ۔