کراچی (اسٹاف رپورٹر) کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نےگلوسٹر شائر کے خلاف تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے45 رنز کے عوض چھ وکٹ لئے، گلوسٹر شائر نے179رنز بنائے ۔ دوسری جانب وارکشائر کے 315 رنز میں فاسٹ بولر حسن علی نے شان دار بولنگ کی انہوں نے 82 رنزدے کر تین وکٹ لئے۔ حسن علی نے لنکا شائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے دو بار اننگز میں 5، 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکے ہیں۔ ایک انٹرو یو میں انہوں نے کہا ہےجنوبی افریقا کے سابق بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ لینا ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے یادگار وکٹ ہے، حسن علی نے پاکستان سپر لیگ میں ڈی ویلیئرز کے ساتھ اپنے مقابلے کو یاد کیا ۔ حسن علی نے ٹورنامنٹ کے 2019 ایڈیشن میں دبئی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے خلاف پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیئرز کو آؤٹ کیا تھا۔