کرا چی ( اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے نوجوان کرکٹر اعظم خان کو کرکٹ چھوڑ کر فٹنس پر توجہ دینےکا مشورہ دے دیا، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر اعظم خان اپنی فٹنس پر کام نہیں کرسکتے تو انہیں کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے، انہوں نے عمر اکمل کو بھی کلب کر کٹ کھیلنے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ اعظم خان کرکٹ کو اپنے مستقبل بنانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے آپ کو بدلنا پڑے گا۔اعظم خان، صہیب مقصود اور حارث سہیل پوری ٹیم کے سب سے سست کھلاڑی ہیں جس کے باعث وہ پاکستانی ٹیم کی پلئینگ الیون میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکے،حسن علی کو فٹنس پر دھیان دینے ، حیدر علی کو اپنی تکنیک پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔