کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی ایشیائی جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے فیڈریشن اسپانسر شپ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ ٹیم ہفتے کو مالدیپ روانہ ہو گی، تاہم کھلاڑیوں کے والدین نے ہوائی ٹکٹ کا انتظام خود کیا ہے۔ چیمپئن شپ میں سات ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہونگے، قومی ٹیم میں امم خواجہ، پرنیا خان، شاہ خان، خواجہ حسیب الرحمان، حائقہ حسن اور کلثوم خان انڈر 19 میں جبکہ محمد احمد، عباس امجد، حور فواد اور بسمہ فریال انڈر 15 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔