• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکٹڈ کو اب بلوچستان اور کے پی کے میں سرپرائز دینگے، زرداری

نواب شاہ( بیورو رپورٹ)سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ کو عوام کی طاقت سے بنی گالا واپس بھیج دیا ، اب ہم بلوچستان اور کے پی کے میں بھی سرپرائز دیں گے۔

گوٹھ لعل بیروہی میں جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب میں جیل میں تھا تو بی بی شہید کہتی تھیں کہ آپ باہر نکل جائیں ملک سے بھاگ جائیں میں کہتا تھا کہ میری اتنی بڑی بڑی مونچھیں ہیں لوگ کہیں گے کیسا مرد تھا جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر بھاگ گیا ۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بڑے مسئلے ہیں اور کے پی کے میں بھی بڑے مسائل ہیں اور یہ سب افغانستان کی جنگ کے اثرات ہیں.

 پاکستان ایک غریب ملک ہے اس کو امیر ملک بنانا میرا مشن ہے میں پاکستان کو پہلے بھی امیر ملک بنا رہا تھا جب میں پریزیڈنٹ تھا اور مجھے امید ہے کہ میں اب انشاءاللہ دوبارہ پاکستان سے غربت کا خاتمہ کر کے ہر فرد کو امیری کی طرف لے کر جاؤں گا.

 سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پہلا معرکہ مار چکے ہیں اور اب دوسرے معرکوں میں کامیابی حاصل کریں گے، ہمیں 50 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب ہم بلوچستان میں تبدیلی لے کر آئیں گے اور اس کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت بنے گی

اہم خبریں سے مزید