• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن چھپانے پر شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر ٹیکس عائد


لاہور ( آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ مہرین قریشی پر 10 لاکھ 19 ہزار 500 روپے انکم ٹیکس عائد کرتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کر دیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی کی اہلیہ پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سال 2016 ء میں پچاس لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ایک او ڈی گاڑی خریدی جو محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر میں مہرین قریشی ہی کے نام سے رجسٹر ہے مگر مہرین قریشی نے اپنے ٹیکس گوشواروں میں مذکورہ گاڑی کو ایف بی آر سے چھپائے رکھا .

 ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انہوں نے مہرین قریشی کو چار مرتبہ نوٹسز بھیجے لیکن مہرین قریشی نے ان نوٹسز پر کوئی جواب داخل نہیں کروایا ۔

اہم خبریں سے مزید