راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے ججز روسٹر میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ ججز کی تعداد چھ کردی گئی ہے۔دو ڈویژن بنچ بنائے گئےہیں۔نو مئی سے چار جون تک نافذ رہنے والے روسٹر کے مطابق جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر ، جسٹس فیصل زمان خان،جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس سہیل ناصر، 14مئی تک ہوں گے ۔ جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس محمد امجد رفیق راولپنڈی بینچ میں تعینات ہوئے ہیں۔