کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال ودیگر نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بے مقصد بلدیاتی نظام جو صرف خانہ پری کے سوا کچھ نہیں ،کیونکہ موجودہ بلدیاتی الیکشن اور اس کا نظام صرف ایک ڈرامہ ہے جونہ تو ترقیاتی کام کرسکتا ہے نہ کوئی مالی اختیار ، لہٰذا وزیراعلیٰ اور صوبائی حکومت فوری طور صوبے میں تمام ترقیاتی عمل بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے کرائیں تمام مالی انتظامی سیاسی اختیارات کے ساتھ وارڈز اور یونین کونسلوں میں گروپوں کی صورت میں الیکشن کرائیں اور خاص کر کوئٹہ جو اس وقت 9ایم پی اے اور بے شمار سینیٹروں کا دارالحکومت ہے آج ایک کھنڈر بن چکا ہے شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ۔