• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینکا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو نے ہی عمران صاحب کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینکا ہے۔یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے بیان میں اپنے سابق ہم منصب فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔انہوں نے فواد چوہدری کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ کوئی شرم، کوئی حیا! آنکھیں کھولیں، فتح جنگ میں عوام کا سمندر آپ کے منہ پر طمانچہ ہے۔
اہم خبریں سے مزید