اسلام آباد(آئی این پی) سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی مالی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالے کی۔ رضا ربانی نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اعتراف کیا کہ وہ جولائی 2021سے تحریک عدم اعتماد سے آگاہ تھے، عمران خان کو امریکی سازش کے بارے میں 8مارچ 2022کو علم ہوا جب مبینہ خط منظر عام پر آیا، اگر امریکا کی سازش تھی تو عمران خان جولائی 2021سے ہی آگاہ ہوں گے۔