اسلام آباد (جنگ رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے خلاف دائر کی گئی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ سوموار کو کیس کی سماعت کرے گا۔