کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایشیاءکپ ہاکی کی تیاری کے لئے تر بیتی کیمپ پیر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔پی ایچ ایف نے24کھلاڑیوں کو مدعو کیا ہے، کیمپ دو جون تک جاری رہے گا، خواجہ جنید منیجر ، سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ، اجمل خان لودھی، وسیم احمد ،سمیر حسین اسسٹنٹ کوچ، عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ، ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ کے فرائض انجام دیں گے،جن 24 کھلاڑیوں کو قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں عبداللہ اشتیاق، اکمل حسین، مبشر علی،عماد شکیل بٹ، ابوبکر محمود،محمد عبداللہ، محمد حماد انجم، ارباز احمد، رضوان علی، عبدالمنان، عمر بھٹہ، رانا عبدالوحید، غضنفر علی، محمد سلمان، رومان خان، معین شکیل، علی شان ، جنید منظور ، اعجاز احمد، عبدالحنان شاہد،احمد ندیم، نوہیز زاہد، رانا سہیل ریاض اور منیب الرحمن شامل ہیں ۔کھلاڑیوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کلر، وائٹس شرٹس اور ضروری سامان کے ہمراہ 9مئی کی شام تک رپورٹ کریں۔