کراچی( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے اعلان کیاہے کہ کورونا کے باوجود چین میں رواں سال ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپین شپ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے مطابق ایونٹ 30 ستمبر سے 9 اکتوبر تک چین کے شہر چینگ ڈو میں کھیلا جائے گا ۔آئی ٹی ٹی ایف نے کہا کہ کورونا وائرس کی لہر کے باوجود تیاریاں جاری ہیں۔خیال رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ کو کورونا وائرس کےباعث اپریل میں 6 ماہ کےلیےملتوی کیا گیا تھا۔