• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، JUI کا 21 مئی کو تقدس حرم کانفرنس منعقد کرنیکا اعلان

پشاور(آئی این پی)جمعیت علماءاسلام خیبر پختونخوا کامسجد نبویﷺ کی بے حرمتی اور سابقہ وزراءکے اشتعال انگیز بیانات پر اظہار تشویش ،جے یوآئی نے 21 مئی کو تاریخ ساز تقدس حرم نبوی کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کردیا،ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیات اور مولانا فضل الرحمان خطاب کرینگے، صوبائی مجلسِ عاملہ کے ارکان 10مئی سے 16 مئی تک صوبہ کادورہ کرینگے، کانفرنس کے لئے کمیٹیاں تشکیل دیدی۔جمعیت علماءاسلام صوبہ خیبر پختونخوا کی مجلسِ عاملہ وصوبائی شوری کا دورزہ اجلاس صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاءالرحمن کی صدارت میں مفتی محمود مرکز پشاورمیں منعقد ہوا ، اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے جے یوآئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے بتایا کہ اجلاس میں ملک کے بعض علاقوں میں مساجد ومدارس پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حملے پرویز خٹک اور صوبائی وزراء کے اشتعال انگیز بیانات بالخصوص مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی کے واقع پر تشویش کا اظہار کرتے پاکستان کے اسلام پسند عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک انصاف کے نام پر بنائے گئے اس فتنہ سے دور رہیں جو اقتدار چھن جانےکے بعد حرمین شریفین مساجد ومدارس اور علماءکرام کی بےحرمتی پر اتر آئے ہیں۔ 
ملک بھر سے سے مزید