• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازاورشہباز کی قسمت میں بڑی جیل لکھی ہے‘ شیخ رشید

ایبٹ آباد(ایجنسیاں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف کی قسمت میں جلد بڑی جیل لکھی ہے‘حالات سے باخبر ہوں ‘یہ آگ بہت دورجاپہنچی ہے‘ اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا ہوں ۔ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کہ چور اور لٹیرے کابینہ میں بیٹھ گئے ہیں‘یہ خلیجی ممالک گئے وہاں ان کو عزت نہیں ملی اور پھٹکار پڑی ‘ جس پر فرد جرم عائد ہو رہی تھی وہ وزیراعظم بن گیا‘اے این ایف نے راناثنااللہ کے خلاف 15 شہادتیں پیش کیں وہ وزیرداخلہ بن گیا، ڈیزل ملک کا صدر بننا چاہتا ہے۔مجھے اور عمران خان کو 4 ماہ پہلے سے پتہ تھا کہ باپ کا باپ کون ہے اور اس باپ کو کس باپ نے اکٹھا کیا‘ عوام اس حکومت کے خلاف عمران خان کی کال پر اسلام آباد کیلئے نکلیں، یہ پاکستان کی زندگی اور موت کی تحریک ہے۔ مجھ پر مقدمہ بنا لیں میں ان سے نہیں گھبراتا‘کل مریم نے جنرل فیض کا نام لیا، ادارے کہاں سوئے ہوئے تھے‘ ان کامزید کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عمران خان کی کال پر نکلو اور اسلام آباد پہنچو،آپ کو جہاں روکا جائے وہاں بیٹھ جاؤ۔
اہم خبریں سے مزید