• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ایسوسی ایشن ایوارڈ شان مسعود نے اپنے نام کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر سے کھیلنے والے پاکستانی اوپنر شان مسعود نے پلیئرز کرکٹ ایسوسی ایشن کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا۔ اپریل میں انہوں نےدو ڈبل سنچریوں کی مدد سے713رنز بنائے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنا سب سے زیادہ اسکور239 رنز بھی بنایا۔ اس ایوارڈ کے لئے ان کا مقابلہ تین کھلاڑیوں بین کانمٹن، کیتھ بارکر اور ہیری بروکس سے تھا انہوں نے 46 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ شان مسعود کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کھلاڑی کو بہترین ماحول فراہم کرتی ہے۔ اس بات کا انحصارکھلاڑی پر ہوتا ہے کہ وہ اپنی کاونٹی کرکٹ کا اپنے کیریئر میں کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔گزشتہ دو سال میں کئی مشکلات کا سامناکرناپڑا۔ بہن کے بچھڑ جانے نے زندگی میں بہت کچھ سکھایا۔ میں نے پریشر لیناچھوڑ دیا ہے ،کرکٹ انجوائے کرتاہوں۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں کے خلاف تینوں فارمیٹس کھیلنے کا موقع ملےگا۔ ڈاربی شائر میں ہیڈکوچ مکی آرتھر کے ساتھ کام کرنے سے بہت فائدہ ہورہاہے۔ بیٹنگ کےحوالے سے مارنس لبوشین سے بات چیت کرتا ہوں۔

اسپورٹس سے مزید