کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ پولیس نےحیدرآباد لطیف آباد میں چھاپہ مارکر2 سالہ مغوی بچے مصعیب کو بازیاب کرلیا ،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران خاتون اور ایک شخص کو سی سی ٹی وی کی مدد سے حراست میں لیا گیا، ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے اے وی سی سی پولیس کے حوالے کیا جائے گا، پولیس کے مطابق گزشتہ روزسپر ہائی وے واٹر پارک میں فیملی کے ساتھ آنے والا مصعیب اچانک غائب ہوگیا تھا،اہلخانہ نے اغوا کا مقدمہ میمن گوٹھ تھانے میں درج کرایاتھا،فوٹیج میں مصعیب کو دو 2 مرد اور ایک خاتون کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان بچے کو گزشتہ شام پونے 6بجے پارکنگ ایریا میں کھڑی سفید رنگ کی گاڑی میں اعوا کرکے لے گئے تھے۔