اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ ڈاکٹر رضوان کی موت سے کچھ سوالات ذہن میں آتے ہیں جو جواب طلب ہیں۔ شیریں مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں معنی خیز انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی گرافک ٹرانسفر کیس میں کرائم منسٹر کو 14 مئی کی تاریخ دی گئی، ایک انتہائی افسوسناک اتفاق یا دوسروں کیلئے خوفناک پیغام۔انہوں نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ گہرے سائے پورے پاکستان میں پھیل رہے ہیں۔