• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو شکایت صرف یہ ہے میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے، مریم نواز

کراچی (جنگ نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہےکہ عمران خان کو شکایت صرف یہ ہےمیرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے،عمران خان خانہ جنگی کو ہوا دے کر ملک کی سلامتی کے درپے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمر بھر سازشیں کرنے والا عمران خان اب آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے،اپنی نااہلی سے ملک کو تباہ و برباد کرنے کے بعد اب عمران خان کی شکایت صرف یہ ہے کہ میرا ساتھ کیوں نہیں دے رہے؟ میرا ساتھ نہیں دو گے تو شرمناک القابات سے پکاروں گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ احسان فراموشی کرنے والا یہ محسن کش شخص جس کا نام عمران خان ہے اپنے ہی محسنوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کیا سیاست دانوں کی پگڑیاں اچھالنے اور ہر آئینی ادارے کو گالی دینے والے شخص کو کھلی چھوٹ ہے کہ افواج پاکستان کو صرف اس لیے تماشہ بنائے کہ وہ آئینی حلف پر قائم ہیں۔

اہم خبریں سے مزید