لاہور،پاکپتن(نمائندگان جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دوست ممالک عمران خان کی وجہ سے ناراض ہوئے ،فتنے کو ملکی سلامتی،اداروں کیخلاف زہر آلو د گفتگو کا حساب دینا ہوگا، سپریم کورٹ رات کو نہ کھلتی تو آج آئین نہ ہوتا،انہوں نے بابا فریدؒ کے مزار پر حاضری دی، پاکپتن اسپتال کادورہ کیا ، ارکان اسمبلی سے ملاقات کی اور میاں نوید کے والد کے قتل پر تعزیت کیلئے ان کے گھر گئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کوئی یہ نہ سمجھے کہ وہ اداروں کے متعلق جو مرضی کہتا پھرے،ایک ہارا ہوا شخص پاکستان کے اداروں، آئین اورسلامتی کے ساتھ مذاق کررہا ہے ۔