کراچی (اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں کشیدہ سیاسی صورتحال کی وجہ سےآئندہ ماہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ اگلے چند دن اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو دورہ ملتوی ہوسکتا ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا سری لنکا میں بدامنی، مظاہروں اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، کرکٹ آسٹریلیا شیڈول کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے پر اعتماد ہے۔ آسٹریلیا نے سری لنکا میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے، کولمبو میں 16روز قیام کرنا ہے جہاں مظاہرے ہو رہے ہیں۔سیکیورٹی حکام پیر سے مزید کشیدہ ہونے والی صورتحال کاباریک بینی سے جائزہ لیں گے۔