کوئٹہ(آن لائن)پشاور ہائی اسکول سے اغوا ہونے والا بچہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ امداد چوک پر چھوڑ دیا گیا۔ہائی اسکول آٹھویں جماعت کے طالب علم کو چھٹی کے بعد نامعلوم افراد نے اغوا کر کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بچہ امداد چوک پر ایک نیک دل انسان کو ملا جس نے خیبر پختونخوا کے علاقے شب قدر میں بچے کے والدین سے رابطہ کر کے اسے والدین کے پاس بھجوا دیا۔