• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ، مسیحی برادری کا پی ٹی آئی کو جلسہ کیلئے گراؤنڈ دینے سے انکار، انتظامیہ کو درخواست دیدی

سیالکوٹ(جنگ نیوز)کرسچن کمیونٹی نے مذہبی عبادتگاہ کیلئے مختص گراؤنڈ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے دینے سے انکارکردیا ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو صورتحال سے آگاہ کردیاپی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کا بہفتہ شام 6بجے بارہ پتھر گراؤنڈ میں جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے کرسچین کمیوٹنی نے اے سی اورڈی سی کو درخواست دی ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر تحریک انصاف ان کی عباد ت گاہ گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے جس کیلئے کرسچین کمیونٹی اور مشنری ڈپارٹمنٹ سے کسی قسم کی اجازت حاصل نہ کی گئی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر شفقت محمود اور عثمان ڈار نے کہا کہ وہ ہر صورت میں بارہ پتھر اسکول میں جس کیلئےوہ انتظامات مکمل کرچکے ہیں جلسہ کرینگے، کسی قسم کی مداخلت کی تو اس کی ذمے دار مقامی ن لیگ کی قیادت اور ضلعی انتظامیہ ہوگی۔

اہم خبریں سے مزید