• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ کا غداری کے ’متنازع قانون‘ کے تحت کارروائی روکنے کا حکم

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے ایک ’تاریخی فیصلے‘ میں غداری کے متنازع قانون کے تحت کارروائی روکنے کا حکم دیدیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بدھ کو سپریم کورٹ آف انڈیا نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ غداری کے قانون پر جب تک حکومت نظرثانی نہیں کرتی اس پر عمل درآمد روک دیا جائے۔سپریم کورٹ کا یہ حکم انگریزوں کے دور میں بنائے گئے غداری کے قانون کے تحت گرفتار سینکڑوں قیدیوں کے مقدمات پر اثرانداز ہو گا اور وہ اب ضمانتوں کے لیے عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے اس قانون کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک حکومت اس قانون پر دوبارہ غور نہیں کرتی، غداری کے نئے مقدمات درج نہیں کیے جائیں گے اور تمام زیرالتوا مقدمات پر کارروائی روک دی جائے گی۔

اہم خبریں سے مزید