راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس امجد رفیق نے تھانہ نیو ایئرپورٹ فتح جنگ ضلع اٹک میں درج مقدمہ کے اخراج کی شیخ رشید کی درخواست اور رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی رٹ پر سماعت 25مئی تک ملتوی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئی جی پنجاب اور دیگر کی طرف دیئے گئے جوابات کی کاپی درخواست گزاروں کے وکلاء کو فراہم کی جائے۔