• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید نے انڈر 19 کرکٹ لیگ کی مخالفت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ بورڈ کا پیٹرن وزیر اعظم کو نہیں ہونا چاہئے ۔ پیٹرنز کے جاتے ہی پالیسی تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہے۔جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ انڈر19لیگ کافائدہ نظر نہیں آتا ۔ ایک ماہ کھیل کر وہ کیا فائدہ حاصل کر لے گا۔ انڈر19کی سطح پر ایک ماہ نہیں سارا سال کرکٹ ہو تاکہ اسکلز میں بہتری آئے۔ سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ ہم ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ساتھ پاتھ وے پروگرام بناتے ہیں۔ حارث رئوف بھی ایک پاتھ وے سے اوپر آئے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید