• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات کااعلان کردیا جائے توحکومت سے بات ہوسکتی ہے،شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،آئی این پی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر مایوس ہوئی ، فیصلے کیخلاف اپیل کا حق رکھتے ہیں،انتخابات کااعلان کردیاجائے توحکومت سے بات ہوسکتی ہے،چیف الیکشن کمشنرکوتحفظات سے آگاہ کردیا،آئینی عمل میں کسی قسم کی تفریق نہیں ہونی چاہئے، انہوں نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کیا ۔

اہم خبریں سے مزید