• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے مضبوط تعلقات، دورے سے خود انکار نہیں کرینگے، پی سی بی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے دورے کے حوالے سے ا بھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے سری لنکا کے ساتھ ہمارے بڑے مضبوط روابط ہیں کشیدہ حالات میں ٹورز ہوتے رہے ہیں پاکستان خود انکار نہیں کرے گا سری لنکا بورڈ نے فیصلہ کرنا ہے سری لنکا میزبانی سے معذرت کرے گا یا تیسرے ملک میں کھیلنے کا کہے گا تو تسلیم کریں گے۔ ذرائع کے پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر سری لنکا نے میزبانی سے انکار کرتے ہوئے کسی دوسرے ملک میں کھیلنے کی تجویز دی تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ خیال رہے کہ جولائی اگست میں شیڈول سیریز پہلے ہی صرف دو ٹیسٹ تک محدود کردی گئی ہے۔ سری لنکا کرکٹ نے پی سی بی کو تین میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔

اسپورٹس سے مزید