لندن (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔ مجھے اپنے 27سالہ باکسنگ کیرئیر پرفخر ہے۔ اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے صرف 17کی عمر میں2004 کے ایتھنز اولمپکس میں برطانیہ کیلئے سلور میڈل جیت کر بین الاقوامی شہرت حاصل کی تھی۔ 35 سالہ عامر خان 2009میں یوکرین کے اینڈری کوٹلنک کو شکست دے کرغیرمتنازع آئی بی ایف لائٹ ویلٹر جبکہ 2011میں ورلڈ باکسنگ امیچر چیمپئن بنے۔ عامر خان نے باکسنگ کیرئیر میں 34فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں شکست کھائی۔