کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ٹیسٹ اوپنر شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اور سنچری داغ دی۔713رنز بناکر ماہ اپریل میں اپریل میں ایوارڈ اپنے نام کرنے والے لیفٹ ہینڈر اس سنچری کے بعد قومی سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے میں کام یاب ہوگئے۔ جمعہ کو ڈربی شائر کی جانب سے وورسٹر شائر کے خلاف شان مسعود نے اپنی سنچری 115گیندوں پر مکمل کی، انہوں نے 8چوکے لگائے، وہ 113رنز پر آئوٹ ہوئے ۔ کھیل ختم ہونے پر ڈربی شائر نے تین وکٹ پر 229رنز اسکور کیے تھے۔ اس سے قبل وورسٹر شائر ٹیم پہلی اننگز میں 368رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ ان کی جانب سے پاکستان کے سابق کپتان اظہر علی نے 88رنزکی اننگز کھیلی۔ یہ ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ جیک ہینز نے سنچری اسکور کی۔