• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور سے کراچی آنے والی ٹرین کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گئیں، ریلوے ٹریفک معطل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)پشاور سے کراچی جانے والی رحمن بابا ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گیں‘حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘.

حادثہ کے سبب ڈاون اور اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد رفت معطل‘کراچی سے پشاور جانے والی والی علامہ اقبال اور پنجاب سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو چمپیر ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا‘مسافر شدید گرمی میں پریشان ہوگئے‘ریلوے انتظامیہ متبادل سفری سہولت مہیا کرنے میں تاخیر کاشکار۔

تفصیلات کے مطابق میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں انجن سمیت پٹری سے اتر گیں جس کے نتیجے میں آپ اور ڈاون ٹریک مکمل بند ہو گیا اور کراچی سے دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی حادثے میں کوئی جانی نقصان رونما نہ ہو سکا اطلاع ملتے ہی ریلوے ریسکیو عملہ اور ریلیف ٹرین کوٹری سے روانہ کی گی ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام تیزی سے کیا جارہا ہے جلد ٹریک بحال کردیا جیگا۔

حادثہ کے دو گھنٹے گزرنے کے باوجود ریلوے ٹریک بحال نہ ہوسکا تھا جس کیوجہ سے کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین علامہ اقبال کو جھمپیر ریلوے اسٹیشن اور شاہ حسین ایکسپریس ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔

ریلوے انتظامیہ کیجانب سے بروقت متبادل سفری سہولت مہیا نہ کرنے سے متاثرہ ٹرین کے مسافر اور تاخیر کی شکار مسافر ٹرین کے مسافر شدید گرمی میں رل گے اور مسافر سوشل میڈیا پر ریلوے انتظامیہ کیخلاف شکایات کرتے دکھای دیے۔

اہم خبریں سے مزید