• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرا چننے والے مبینہ افغانی کی سائیکل میں بم نصب تھا، پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس ذرائع کے مطابق بم کچرا چننے والےمبینہ افغانی کی سائیکل میں نصب تھا ، جبکہ جائے وقوعہ سے کچرا چنے والا لڑکا غائب ہے ، دھماکے میں 2کلو بارودی مواد اور آدھا کلو بال بیرنگ استعمال کئے گئےہیں،بی ڈی یونٹ کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ٹائم ڈیوائس کےذریعے کیا گیا،بی ڈی ایس حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں اسی نوعیت کے 2 دھماکے کئے گئے،جس میں سے ایک دھماکہ شیری جناح کالونی دوسرا ماڑی پور روڈ پر کیا گیا تھا،جبکہ کچھ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا،بی ڈی یو نٹ نے جمعے کوبھی دوبارہ دھماکے کے مقام کا دورہ کیا ۔

اہم خبریں سے مزید