• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے مالی، انتظامی و پالیسی سازی کے اختیارات واپس

لاہور(تجمل گرمانی)وفاقی وزارت توانائی نے ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس بلانے سے روک دیا، مالی ،انتظامی اور پالیسی سازی کے تمام اختیارات بھی واپس لے لئے گئے ہیں، کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران عارضی طور پر سرکاری معاملات چلائیں گےذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تاحکم ثانی اجلاس طلب نہیں کرسکتے، کسی قسم کے سرکاری احکامات بھی جاری نہیں کر سکتے، اہم فیصلوں کے اختیارات واپس لے لئے گئے ہیں حکومتی فیصلہ کے بعد بجلی کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹر عملی طور پر غیر فعال ہو گئے ہیں احکامات کے بعد لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کو ہیڈکوارٹر میں اجلاس بلانے سے روک دیا گیا ہےتمام اختیارات چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین نے عارضی طور پر سنبھال لئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید