• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، 3 سال میں LPG قیمتوں میں 73 فیصد اضافہ ہوا، حکومت کا انکشاف

اسلام آباد(ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 73فیصد اضافہ ہوا ہے ،ایل پی جی کی صارفی قیمت مئی 2019میں 1580روپے فی11.8کلوگرام سلنڈر رہی ،جو کہ بڑھ کرمئی 2022میں2735روپے فی 11.8کلو گرام سلنڈرہوگئی ہے، پچھلی حکومت جانے سے پہلے گیس کی فراہمی کی نئی اسکیم پر مکمل پابندی لگا چکی ہے، اسکیموں پر پابندی کا معاملہ ہم کابینہ میں لے کر جائیں گے، سابق وزیر مواصلات نے 2600 کلومیٹر سڑکوں کا این ایچ اے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے ، گزشتہ چار سالوں میں 100کلومیٹر بھی موٹروے انہوں نے نہیں بنایا،یہ جھوٹے دعوے کرتے تھے اور قوم کو بے وقوف بناتے تھے، امریکاکی جیلوں میں 49پاکستانی قیدی زیر حراست ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر مملکت برائے توانائی مصدق ملک اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے جبکہ پیٹرولیم ڈویژن اور وزارت خارجہ نے تحریری جوابات میں کیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران رضا ربانی کھر نے سوال کیا کہ جی ٹی روڈ کے حالات بہت خراب ہیں‘مواصلات کے وزیر مراد سعید تھے جن کو ایک بیسٹ پرفارمنس کا ایوارڈ ملا تھا‘ جی ٹی روڈ کے حساب سے تو ان کو ایوارڈ نہیں ملنا چاہیے تھا۔

اہم خبریں سے مزید