• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف الیکشن سے پہلے آجائینگے، قبل از وقت الیکشن مشاورت سے ہوگا، وزیر قانون

لاہور(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے، قبل ازوقت الیکشن مشاورت سے ہوگا ،خزانے کی صورت ٹھیک نہیں ،جلد اچھی خبر ملے گی ، وزیراعظم کیسز کا عدالتوں میں سامنا کریں گے ۔میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون نے کہا قبل ازوقت الیکشن اتحادیوں کی مشاورت کے ساتھ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن نے بھی عام انتخابات کروانے کے لیے چھ سات ماہ کا وقت مانگا ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ لندن میں بڑی اہم ملاقات ہوئی ہے کیا آئندہ الیکشن سے قبل نواز شریف وطن واپس آجائیں گے؟ جس پر وزیر قانون نے کہا انشا اللہ نواز شریف آئندہ الیکشن سے پہلے پاکستان ضرور آئیں گے۔

اہم خبریں سے مزید