• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے لندن میں قیام ایک دن کے لیے بڑھا دیا

راولپنڈی،لندن (نیوز ایجنسیاں ، ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف اور ن لیگی قائد نواز شریف کی ایک اور اہم ملاقات ہوئی، ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بحالی کے اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف کےقیام میں ایک دن کی توسیع ہوگئی ہے،ملاقات میں معیشت کی بحالی کے اقدامات پر غور کیا گیا، لیگی وفد پارٹی قائد سے ملاقات میں ملکی معاملات پر مزید مشاورت کرےگا،وزیراعظم شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے تیسری ملاقات کے لئے حسن نواز کے دفتر میں پہنچے۔ن لیگ کا وفد پارٹی کے قائد نواز شریف سے ملاقات میں ملکی معاملات پر مزید مشاورت کرے گا۔ پارلیمانی وفد کی گزشتہ روز بھی نواز شریف سے ملاقات تقریباً 3گھنٹے جاری رہی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دورے میں ایک دن کی توسیع مزید مشاورت کیلئے کی گئی، اگر شہباز شریف کل عدالت نہ پہنچ سکے تو ایک دن کی غیر حاضری کی درخواست دے دیں گے، ڈالر کی بڑھتی قیمت گزشتہ حکومت کی معاشی تباہی کا نتیجہ ہے، عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید