• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا، سابق وزیراعظم اور اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی

کولمبو (جنگ نیوز )سری لنکا کی عدالت نے سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے اور ان کے اتحادیوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی، دوسری جانب سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو جمعے کو اتحادی حکومت کے قیام کے لیے اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کر ڈالا۔رانیل وکرما سنگھے نےامید ظاہر کی ہے کہ حالات معمول پر آجائیں گے،انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ راجا پاکسے کی تمام حکومتی پالیسیوں کو تبدیل کرنے جارہے ہیں، انہوں نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل بھی کی ہے ، واضح رہے کہ 73سالہ رانیل وکرما سنگھے کا اصرار ہے کہ ان کے پاس حکومت سازی کے لیے درکار حمایت موجود ہے ۔

اہم خبریں سے مزید