گھوٹکی( نامہ نگار)گھوٹکی کے علاقے سرحد کے قریب آندل سندرانی تھانے کی حدود سندرانی دمدمو پولیس چوکی پر مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے چوکی انچارج اصغر سیال کو مبینہ طور پر یرغمال بناکر سرکاری رائفل اور گولیاں چوری کرکے فرار ہوگئے اس سلسلے میں زرایع سے معلوم ہوا ہے کہ سرحد سے کچھ روز قبل اغوا ہونے والے مغوی عثمان کولاچی کی بازیابی کے لیے مختلف تھانوں کی پولیس کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریش کررہی ہے جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں چوکی انچارج اصغر سیال مسلح افراد نے رسیوں سے باند کر یرغمال بناکر سرکاری رائفل اور گولیاں مبینہ طور چوری کرکے لے گئے ہیں واقعہ کے بعد آندل سندرانی پولیس کے اہلکاروں نے پہنچ کر ساتھی اہلکار کی رسیاں کھول اسے آزاد کرایا یاد رہے کہ سرحد سے اغوا ہونے والے مغوی عثمان کولاچی کی بازیابی کے لیے ضلع گھوٹکی کی پولیس نے تین دن سے کچے کے علاقے میں آپریشن شروع کیا ہوا ہے آپریش میں مغوی تو بازیاب نہیں ہوا البتہ ہولیس کا سرکاری اسلحہ چوری ہوگیا ایس ایس پی گھوٹکی اظہر خان مغل کی ناکام حکمت عملی کے سبب پولیس آپریشن کے فلاپ ہونے کے امکان ظاہر کیے جارہے ہیں۔