• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکو، متعدد افراد سے نقدر قم اورموبائل فون چھین کر فرار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) راہوکی تھانے کی حدود میں مسلح ڈاکو ہوٹل اور دکان مالک سمیت متعدد افراد سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون چھین کر فرارہوگئے۔ ٹنڈوجام میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل چھین لی‘شہری کو تشددکانشانہ بناکر زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق راہوکی تھانے کی حدود میں حاجی عمر اسٹاپ پر 4مسلح افراد نے ہوٹل مالک خالد ڈیتھو اور ہوٹل پر بیٹھ دیگر افراد سے ہزاروں روپے نقدی اور متعددموبائل فون چھین لئے۔بعدازاں اسی گروہ نے قریبی واقع محمدحاجن ڈیتھو کی دکان سے بھی ہزاروں روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے۔

سندھ بھر سے سے مزید