• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، 2 ٹرکوں اور آئل ٹینکر میں تصادم، 6 افراد ہلاک

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)بلوچستانروڈ ایکسیڈنٹکے نتیجے میں ٹنڈوآدم سے مزدوری کے لئے جانے والے چھ افرادمیں جاں بحق ، تین زخمی ،نعشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیل کے مطابق بلوچستان کے علاقے وڈھ کے قریب ٹرک و آئل ٹینکرمیں تصادم کے نتیجے میں ٹرک میں سوار ٹنڈوادم خیر محمد گوٹھ کے رہائشی روزگار کے لئے جانے والے چھ افراد وسیم خاصخیلی ، میرل ، علی نواز،امام الدین خاصخیلی اورٹنڈوادم گاوں تارا باغ کے رہائشی شیوا بھیل و پریمی بھیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شکیل ، بادل اور جمیل شدید زخمی ہو گئے جاں بحق وزخمیوںکومقامی اسپتال میں پہنچا دیا گیا، جہاں جاں بحق و زخمیوں ہونے والوں کے ورثاء کو اطلاع کی گئی اطلاع ملنے کے بعد ٹنڈوآدم سے ورثاء مقامی اسپتال پہنچے جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں ورثاءنعشیں ایمبولینس میں لے کر ٹنڈوآدم پہنچے تو گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا بتایا جاتا ہے کہ متوفی و زخمی ٹرک میں بھوسہ بھرنے کے لئےٹرک بھرنے کا کام کرتے ہیں جو ٹرک کے ساتھ کام کے سلسلے میں گئے تھے کہ یہ حادثہ رونما ہو گیا ۔
ملک بھر سے سے مزید