• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک مشکلات کا شکار ،کردار ادا کرنا ہوگا،جماعت اہلسنت پاکستان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ )جماعت اہلسنت پاکستان کے راہنمائوں نے کہاہے کہ انٹرنیشنل سنی کانفرنس کا مقصدنفرتیں ختم کرکے محبتیں بڑھاناہے،وطن عزیز اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے ہمیں ہر حال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلی جماعت اہلسنت خالد سلطان القادری، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، پیرسید شبیر حسین شاہ گیلانی اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خالد سلطان القادری اور دیگر نے کہاکہ 15مئی کو اسلام آباد کے علاقے گلبرگ میں صبح دس بجے سے نماز مغرب تک عالمی سنی کانفرنس کا انعقاد کیاجارہاہے ،جس میں ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک سے بھی علماکرام تشریف لارہے ہیں ۔