• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائلز میں خواتین کرکٹرز کی بھرپور دلچسپی پر پی سی بی خوش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی چھ میں سے پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ٹرائلز میں 1118خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ بھرپور دلچسپی لینے پر پی سی بی نے مسرت کا اظہار کیا۔ ٹرائلز میں سب سے زیادہ، 287 خواتین کرکٹرز نے سینٹرل پنجاب، 250نے خیبر پختونخواہ، 223نے سدرن پنجاب، 218 نے بلوچستان اور 140نے ناردرن میں ہونے والے ٹرائلز میں حصہ لیا۔ انڈر 19، ایمرجنگ (19 تا 24) اور سینئر (25 تا 28) کٹیگریز کیلئے ٹرائلز لیے گئے۔ ٹرائلز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خواتین کرکٹرز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے بمپر سیزن میں شرکت کے مواقع بھی موجود ہیں۔ مظفرآباد میں خواتین کے ٹرائلز 17 مئی جبکہ سندھ میں 18 سے 23 مئی تک جاری رہیں گے۔